top of page

صائم بلتستانی کی غزل

  • Writer: Modern Youth Thoughts
    Modern Youth Thoughts
  • Jun 12, 2020
  • 1 min read

غزل


مــــــری گــوشہ نشینی کا سبب معلوم کر پہلے

تجھے حق ہے مرے بارے میں سب معلوم کر پہلے


اگر تجھ کو مــــــــری حالت کا اندازہ لگانا ہے

تو میرے غمزدہ چہرے کی چھب معلوم کر پہلے


وفــــا کی راہ میں مجھ کو اکیلا چھوڑجانا ہے

تو لوگوں سے دغابازوں کا ڈھب معلوم کر پہلے


گئے میدان میں عـــــباس تو ڈر کر شقی بولے

ارے یہ کون ہے ؟ اس کا نسب معلوم کر پہلے


بتا دینا یہ ساقی کو مرے نزدیک مت آنا

پلانا ہے تو ہونٹوں کی طلب معلوم کر پہــلے


صائم بلتستانی

 
 
 

Recent Posts

See All
*عنوان= شہرت* *تحریر= رحمان علی*

ایک دن علاقے میں شراب نوشی کی مخالفت پر اتحاد و اتفاق کے نام پر جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں جناب سرکار بڑی دھوم دھام سے تقریر کر رہا تھا....

 
 
 

Comments


Writers
Contact Us

Islamabad (44000)

Islamic Republic of Pakistan

modernyouththoughts@gmail.com

  • Facebook B&W
  • Twitter B&W
  • LinkedIn B&W
  • Vimeo B&W

© 2020 Designed by

DANISH ALI

bottom of page