top of page

*عنوان= شہرت* *تحریر= رحمان علی*

  • Writer: Modern Youth Thoughts
    Modern Youth Thoughts
  • Jul 23, 2020
  • 1 min read

ایک دن علاقے میں شراب نوشی کی مخالفت پر اتحاد و اتفاق کے نام پر جلسہ منعقد کیا گیا جلسے میں جناب سرکار بڑی دھوم دھام سے تقریر کر رہا تھا. لوگ بے شک، جزاک اللہ، مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے. پوری تقاریر یاد نہیں لیکن وہ الفاظ ضرور یاد ہیں جو قرآن و احادیث سے بیان کر رہا تھا تقاریر سے دل جھوم رہا تھا، دل کر رہا تھا کہ اس سے ملاقات کروں.

تقاریر سے فارغ ہونے کے بعد جناب سرکار ڈھوڈنے لگا کہ ملاقات سے دلی مراد پوری کی جاۓ کسی دوست سے پتہ کیا تو کہنے لگا اپنے کسی دوست کے ہمراہ گھر گۓ ہیں پتہ معلوم کر کے محلہ پہنچا. لوگ کی ہجوم اتنی زیادہ تھی کہ پیدل چلنے میں دقت ہو رہی تھی جب ملاقات کا عمل شروع ہوا تو سیکورٹی نے ملاقات کرنے سے منع کیا.

پھر جلسے میں کچھ احباب موجود تھے ان کے ہمراہ ملاقات کرنے کا موقع ملا کمرے میں داخل ہوتے ہی جناب سرکار شراب نوشی میں مصروف تھا دل کر رہا تھا ادھر ہی زمین میں گھاڑ دوں غصہ پی کے ادھر سے واپس آیا.


معاشرے میں بہت سارے لوگ ایسے پاۓ جاتے ہیں جن کے پاس علم شیطان سے بھی زیادہ ہے لیکن عملی میدان خالی ہے بنا عمل کے علم حاصل کرنا بھی نفس ہے. لوگ شہرت، پیسہ، اقتدار کے وفادار بننے کے بجاۓ نظام کا وفادار بنیں جو حکمران و عوام اپنے مفاد کا سوچتے ہیں معاشرے کا نہیں سوچتے وہ معاشرہ ناامیدی کی زِندگی بسر کرتا ہے اور اس معاشرے میں اتفاق و ترقی کی امید کا چراغ بجھ جاتا ہے.

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Writers
Contact Us

Islamabad (44000)

Islamic Republic of Pakistan

modernyouththoughts@gmail.com

  • Facebook B&W
  • Twitter B&W
  • LinkedIn B&W
  • Vimeo B&W

© 2020 Designed by

DANISH ALI

bottom of page