top of page

جو پایہ علم سے پایا بشر نے

  • Writer: Modern Youth Thoughts
    Modern Youth Thoughts
  • May 15, 2020
  • 3 min read

Updated: May 15, 2020

تحریر: نواز حمزہ

علم کے معنی جاننا، اگاہی اور خبر رکھنا ہے جس کی وجہ سے انسان کو اشرف المخلوقات شرف حاصل ہے۔علم ہی سے شرف انسانیت ہے۔علم کے بدولت انسان کو فرشتوں سے برتری حاصل ہوئی۔علم ہی کی وجہ سے انسان منصب خلافت پر فائز کیاگیا۔اللہ تعالی نے انسان کو دل و دماغ کی بہترین صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ان صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے انسان مسلسل ارتقاء کی منزلیں طے کر رہا ہے۔آج انسان نے جس قدر ترقی حاصل کی ہے وہ علم کی ہی مرہون منت ہے۔علم سے محبت اور لگاؤ تقاضائے انسانیت ہے ۔اقبال فرماتے ہیں۔ زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب علم کی شمع ہو مجھ کو محبت یا رب قرآن مجید میں علم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔اللہ تعالی نے( رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم) کو علم میں اضافے کی دعا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمہ:کہواےمیرے رب میرے رب میرا علم میں اضافہ کر' پھر ارشاد ہوتا ہے۔ ان لوگوں کہیے کہ کیا تم جانے والے اور نہ جاننے والے برابر ہو سکتے ہیں؟ احادیث میں بھی علم کی اہمیت و فضیلت پر زور دیا گیا ہے۔ 'علم کاحاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے' پھر فرمایا: ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو' ایک اور حدیث میں ارشاد ہوتا ہے۔ علم نبیوں کی وارث ہیں۔ علم کے حوالے سے حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ "میں اللہ کی اچ تقسیم پر بہت خوش ہوں اللہ نے مجھے علم دیا اور جاہلوں کو دولت کیونکہ علم کی کوئی زوال نہیں اور دولت جلد فنا ہو جائے گی۔ امام غزالی ؒ لکھتے ہیں کہ"سب مسلمانوں کے لیے ضروری ابتدائی علم حاصل کرنا فرض عین ہے۔لیکن ہر بستی میں کم از کم ایک ایسا عالم دین ضروری ہونا چاہیے جو اسلامی علوم وفنون کا ماہر ہو تاکہ لوگ مشکلات میں اس سے رہنمائی پاسکیں" شیخ سعدیؒ فرماتے ہیں۔ کہ بےعلم نتوال خدارا شناخت یعن یعنی جاہل شخص خدا کو نہیں پہچان سکتا" علم کے زریعے انسان یہ معلوم کرتا ہے کہ اچ کی زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟ اللہ تعالی نے اس کائنات کو بے مقصد نہیں بنایا،بلکہ تخلیق کائنات کا ایک مقصد ہے۔اللہ تعالی نے انسان کو زمین پر اپنا خلیفہ بنا کر منصب خلافت پر فائز کیا ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتے ہیں "میں نےجنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے" علم ایک ایسا روشنی ے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہیں۔علم کے برکت سے انسان حق و باطل اورخیر و شر میں فرق کرنا سیکھتا ہے۔علم ایک لازوال دولت ہے اور یہ دولت کبھی فنا نہیں ہوتا ۔علم ایک ایسی قوت ہے جس کی بدولت انسان شہرت عام اور بقائے دوام کا اعزاز حاصل کر لیتا ہے۔ علم سائنس کی بدولت انسان کائنات کی بڑی بڑی قوتوں کو مسخر کر رہا ہے۔یہ علم ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان سر بفلک پہاڑوں،لق ودق، صحرائے ،بھپرے ہوئے سمندروں اور بسیط فضاؤں پر حکمرانی کر رہا ہے۔ علم افراد کا نہیں بلکہ ملکوں اور قوموں کی ترقی کا بھی زریعہ ہے۔ - علم کے بدولت عبدالقادر خان نے محسن پاکستان لقب اپنا نام کیا۔یہی علم ہے جس نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام کے حقدار ٹھہرایا۔علم ہی کی مرہون منت ہے جس نے حماد صحافی کو ننھا پروفیسر قرار پایا۔ - یہاں یہ بات کھلا ظاہرہوتا ہے ترقی کی ضامن تعلیم ہے علم ہے۔علم کی بغیر کسی بھی ملک ،قوم یا جماعت کی ترقی ممکن نہیں۔

Comments


Writers
Contact Us

Islamabad (44000)

Islamic Republic of Pakistan

modernyouththoughts@gmail.com

  • Facebook B&W
  • Twitter B&W
  • LinkedIn B&W
  • Vimeo B&W

© 2020 Designed by

DANISH ALI

bottom of page